ابن مالک بن عامر۔ بنی جمجبا سے ہیں۔ انصاری ہیں۔ یہ ابو نعیم اور ابو موسی کا قول ہے۔ اور طبرانی نے کہا ہے کہ ان کے نام میں رے ہے اور ابن ماکولا نے کہا ہے کہ ان کا نام جزء ہے زے اور ہمزہ کے ساتھ۔ عروہ بن زبیر نے ان لوگوں کے ناموں میں جو انصار کے قبیلہ بنی حججبا سے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے تھ جرو بن مالک بن عامر بن حدیر کا نام بھی لکھا ہے۔ اور موسی بن عقبہ نے ابن شہاب سے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عمرو بن عوف ے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے جروا بن مالک کا نام روایت کیا ہے۔ اور ابن ماکولا نے کہا ہے کہ حر بجا ے مہملہ اور ابو بنی حججبا ہیں سے ایک شخص ہیں۔ احد میں شریکت ھے اور انھوں نے کہا ہے کہ طبرینے یہی لکھا ہے اور کہا ہے کہ میں ان کا پہلا ہی نام صحیح سمجھتا ہوں۔ ان کا نام جزء ہے جیم اور زے اور ہمرہ کے ساتھ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے اسی مقام پر لکھا ہے۔
میں کہتاہوں کہ جمجبا بیٹے ہیں عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس کے۔ ابو عمر نے ان کا تذکرہ جزء کے نام میں لکھاہے جیم اور زے کے ساتھ۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)