سدوسی۔ ان کی حدیث حفص ابن مبارک نے روایت کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ بنی سدوس کے شخص سے جن کا نام جرو ہے مروی ہے کہ انھوں نے کہا ہم نبی ﷺ کے حضور میں یمامہ کے خرمے لے گئے آ نے وپچھا کہ یہ کس قسم کے خرمے ہیں ہم نے عرض کیا کہ ان خرموںکا نام جرام ہے حضرت نے فرمایا کہ اے اللہ جرام میں برکت دے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے اور ابو عمر نے ان کا نام جیم اور زے کے ساتھ لکھا ہے وہ بھی ان شاء اللہ تعالی آئے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)