بعض لوگ ان کو جرہم بن ناشب کہتے ہیں اور بعض لوگ ابن ناشم کہتے ہیں اور بعض لوگ ابن لاشر کہتے ہیں ار بعض لوگ ابن عمرو کہتے ہیں۔ کنیت ان کی ابو ثعلبہ خشنی ہے۔ ان کے نام میں اور ان کے والد کے نام میں بہت اختلاف ہے۔ یہ منسوب ہیں خشین کی طرف جو ایک شاخ ہے قبیلہ قضاعہ کی۔ حدیبیہ میں شریک تھے اور درٰت کے نیچے بیعۃ الرضوان کی تھی اور رسول خدا ﷺ نے خیبر کے دن ان کو (مال غنیمت سے۹ حصہ دیا تھا اور انھیں نبی ﷺ نے (تبلیغ اسلام کے لئے) ان کی قوم کی طرف بھیجا تھا چنانچہ وہ لوگ مسلمان ہوگئے تھے۔ آخر میں سکونت شام اختیار کر لی تھی۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی شروع خلافت میں اور بعض لوگ کہتے ہیں یزید کے زمانے میں وفات پائی اور بعض لوگ کہتے ہیں سن۷۵ھ میں بعہد عبدالملک بن مروان ان کی وفات ہوئی یہ اپنی کنیت ہی سے زیادہ مشہور ہیں کنیت کے باب میں ان شاء اللہ تعالی ان کا ذکر اس سے زیادہ کیا جائے گا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)