ابن احنف کندی شامی۔ رجاء بن حیوۃ کے دادا ہیں۔ رجاء بن حیوۃ نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے جن کا نام جرول بن احنف کندی ہے جو نبی ﷺ کے اصحاب سے تھے روایت کی ہے کہ ایک لونڈی جنگ حنین کی بندیوں میں سے نبی ﷺ کے سامنے سے گذری وہ لونڈی حاملہ تھی اور اس کے واضع حمل کازمانہ بہت قریب تھا نبی ﷺ نے وپچھا کہ یہ لونڈی کس کی ہے لوگوں نے کہا فلاں شخص کی آپ نے وپچھا کیا وہ اس سے مبستری کرتا ہے کہا گیا کہ ہاں آپ نے فرمایا اس کے بچے کو کیا کرے گا آی اس کو اپنا بیٹا بنائے گا حالانکہ وہ اس کا بیٹانہیں ہے یا اس کو غلام بنائے گا حالانکہ کل وہ اس کی کان اور آنکھ بنے گا (یعنی اس سے اس کو بہت محبت ہوگی) بے شک میں نے ارادہ کیا کہ اس شخص پر ایسی لعنت (٭حضرت ﷺ کو یہ غصہ اس بات پر آیا کہ اس شخص نے قبل از وضع حملاس سے مبستری کیوں کی) کروں کہ وہ لعنت اس کے ستھ ساتھ اس کی قبر میں جائے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)