ابن قیس۔ ان کا ذکر اس حدیث میں ہے جو اوپر گذر چکی۔ ان کا ذکر حبیب بن عبید رحبی نے ابو بشر سے انھوں نے جثامہ بن قیس سے جو نبی ﷺ کے اصحاب میں سے تھے انھوں نے عبداللہ بن سفیان سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ جو شخص اللہ کے لئے ایک دن بھی روزہ رکھے اللہ اس کو دوزخ سے بقدر سو برس کی مسافت کے دور کر دیتا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)