(معروف بہ) خیر بن خلیبہ بن شامی بن موہب بن اسد بن جعشم بن حریم بن صدف صدفی حریمی۔ درخت کے نیچے انھوں نے بیعۃ الرضان کی تھی اور انھیں نبی ﷺ نے اپنا کرتہ اور اپنی جوتیاں اور اپنے کچھ بال عنایت فرمائے تھے جعشم نے آمنہ بنت طلیق بن سفیان بن امیہ بن عبد شمس سے نکاح کیا تھا۔ ان کو شرید بن مالک نے زمانہ ردت میں عکاشہ کے قتل کے بعد قتل کیا ابو سعید بن سیونس نے ان کا ذکر ایسا ہی کیا ہے جیسا ہم نے کیا اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے ہ یہ فتح مصر میں شریک تھے پس اس بنا پر یہ صحیح نہ ہوگا کہ یہ قتال مرتدین میں شہید ہوئے۔ ابن یونس کے قول کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ ابن ماکولا نے ان کے نام میں بیان کیا ہے ہ پھر انھوں نے آمنہ ثبت طلیق سے شرید بن مالک کے پہلے نکاح کیا پس ابن ماکولا نے سرید کو آمنہ کا شوہر قرار دیا ان کا قاتل نہیں کہا واللہ اعلم۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)