ان کا نسب معلوم نہیں۔ جہضم بن عثمان نے ابن جشیب سے انھوں نے اپنے والد سے انھوںنے نبیﷺ سے رویت کی ہے کہ آپنے فرمایا جو شخص میرے نام پر نام رکھ لے گا وہ میرے برکت اور یمن کا امیدوار ہے اس پر صبح شام برکت نازل ہوا کرے گی قیامت تک یہ جشیب پرانے تابعی ہیں حضرت ابو الدرداء سے روایت کرتے ہیں۔ حمص کے رہنے والے ہیں۔ ابن ابی عاصم نے کہا ہے میں نہیں جانتا کہ جشیب صحابی ہیں یا نہیں اور انھوں نے زمانہ آنحضرت ﷺ کا پایا یا نہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)