عصری۔ نبی ﷺ کے حضور میں وفد عبدالیس کے ہمراہ حاضر ہوئے تھے۔ سلمہ بن تسہل غنویہ نے اپنے دادی جمادہ بنت عبداللہ سے انھوں نے جویریہ عصری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے حضور میں وفد عبد القیس کے ہمراہ حاضر ہوا تھا ہمارے ہمراہ منذر بھی تھے ان سے نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم میں دو عادتیں ایسی ہیں کہ اللہ ان کو دوست رکھتا ہے بردباری اور تائل ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)