ابن معاویہ بن حصین بن عبادہ بن نزال بن مرہ بن عبید بن مقاعس۔ مقاعس کا نام حارث بن عمرو بن کعب بن سعد بن زید مناہ ابن تمیم۔ تمیمی سعدی۔ احنف بن قیس کے چچا۔ بعض لوگ ان کو صحابی کہتے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف سے اہواز کے حاکم تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمرن ے اسی طرح لکھا ہے اور بعض لوگوں نے ان کا نام جزء بنایا ہے یعنی آخر میں ہمزہ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)