کنیت ان کی ابو خزیمہ سلمی ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلمی ہیں۔ رسول خدا ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے اور آپ نے ان کو دو چادریں دی تھیں۔ ان کی حدیث ان کے بیٹے عبداللہ بن زی نے اپنے بھائی حیان بن جزی سے انھوں نے جزی سے رویت کی ہے کہ وہ نبی ﷺ کے حضور میں رسول خدا ﷺ کے ایک صحابی کو جو ان کے یہاں قید تھے لے کے آئے تھے ان لوگوں نے بحالت شرک ان کو قید کر لیا تھا بعد اس کے دو لوگ مسلمان ہوگئے اور اس قیدی کو رسول خدا ھ کے پاس لے آئے تو (اس کے صلہ میں) آپ نے جزی کو دو چادریں عنایت فرمائیں جزی اسلام لے آئے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ دارقطنی نے کہا ہے کہ اصحاب حدیث تو جزی کے نام میں جیم کو زیر کہتے ہیں اور اصحاب عربیت کہتے ہیں جیم مفتوح ہے اور اس کے بعد زے اور ہمزہ ہے اور عبدی الغنی نے کہا ہے کہ جزی کی جیم مفتوح ہے اور زے مکسور ہے اور بعض لوگ جیم مکسور اور زے کو ساکن کہتے ہیں۔ المختصر ان ناموں میں علما کا سخت اختلاف ہے جیسا کہ ہم نے بیان کیا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)