ابن ضمرہ۔ حماد بن سلمہ نے محمد بن اسحاق سے انھون نے یزید بن عبید اللہ بن قسیط سے روایت کی ہے کہ جندب ابن ضمرہ لیثی وہی ہیں جن کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تھی ومن یخرج من بیتہ مہاجر الی اللہ و رسولہ الایہ حجاج بن منہال نے ابن اسحاق سے انھوں نے یزید سے روایت کی ہے کہ (ان کا نام) جندع بن ضمرہ (ہے) اور ابن اسحاق کے اکثر شاگردوں نے ان کی موافقت کی ہے۔ انکا تذکرہ جندب بن ضمرہ کے نام میں اس سے زیادہ ہوچکا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)