یاء موحدہ سے پہلینون ہے اور آخر میں ذال معجمہ ہے۔ امیر ابو نصر نے کہا ہے کہ یہ جنبذ بیٹے ہیں سبع کے وہ کہتے تھے کہ میں نے صبح کو تو رسول خدا ﷺ سے بحالت کفر جنگ کی اور شام کو مسلمان ہو کر آپ کی طرف سے (کافروں سے) لڑا اس حدیث کو ابو سعید مولی بنی ہاسم نے حجر یعنی ابو خلف سے انھوں نے عبداللہ بن عوف سے رویت کیا ہے وہ کہتے تھے میں نے جنبذ سے سنا ہے خطیب ابوبکر کہتے تھے میں نے اس حدیث کو ابن انصرات کی کتابم یں انھیں کے خط سے لکھا ہوا دیکھا ہے انھوں نیابو الفتح ازدی سے انھوں نے ابو یعلی سے انھوں نے محمد بن عباد سے انھوںنے جنبذ سے روایت کی ہے اسی طرح لکھا ہوا ہے اور وہ قوی الحافظہ اور حجت فی النقل ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)