ان کا نسب نہیں بیان کیا گیا۔ ان کا شماراہل شام میں ہے۔ معاویہ بن صالح نے اسد بن وداعہ سے انھوں نے ایک شخص سے جن کا نام جزء ہے رویت کیا ہے کہ انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ میرے گھر والے میرا کہنا نہیں مانتے پس کیا میں ان کو سزا دوں حضرت نے فرمایا کہ معاف کر دو پھر دوبارہ انھوں نے آپ سے شکایت کی آپ نے فرمایا کہ معاف کر دو اور فرمایا کہ اگر سزا دو تو صرف اس قدر جس قدر خطا ہے۔ اور منہ پر مارنے سے احتیاط کرو۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)