ابن مالک بن عامر بنی جمجہا میں سے ہیں۔ انصاری ہیں۔ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے تھے۔ انکا تذکرہ موسی بن عقبہ نے اسی طرح لکھاہے اور طبری نے کہا ہے کہ (ان کا نام) حر بن مالک ہے بضم حاء مہملہ وراء اور کہا ہے کہ یہ ان صہابہ میں ہیں جو جنگ احد میں شریکت ھے۔ ان کا پورا ذکر جرو کے بیان میں اوپر ہوچکا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)