ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان سے علقمہ بن نضلہ نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جوشخص امیرانہ زندگی بسرکرتاہے قیامت کے دن وہ اللہ عزوجل کے سامنے طوق اورزنجیر کے ساتھ لایاجائےگاپھر اللہ چاہے تو اس پر رحم کرے یاکوئی دوسرافیصلہ اس کے حق میں فرمائے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ اس حدیث کے بعض ٹکڑے کعب بن عجرہ سے مروی ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)