۔قرظی۔ثم الاوسی۔بنی قریظہ قبیلہ اوس کے حلیف ہیں۔یہ قریظہ کے ان قیدیوں میں سے ہیں جو نابالغ ہونے کے باعث قتل نہ کیےگئےتھے۔ان کی کوئی روایت معلوم نہیں ۔یہ محمد بن کعب قرظی کے والد ہیں۔یہ ابوعمرکاقول ہے اورابن مندہ نے کہاہے کہ کعب بن سلیم قرظی جو محمد کے والد ہیں ان کی حدیث حاتم بن اسمعیل نے جعید بن عبدالرحمن سےانھوں نے موسی بن عبدالرحمن سے انھوں نے محمد بن کعب سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے ابونعیم نے ابن مندہ کایہ کلام نقل کرکے کہاہے کہ یہ غلط ہے کیونکہ محمد بن کعب نے اپنے والد سے روایت نہیں کی بلکہ موسیٰ کے والد یعنی عبدالرحمن سے روایت کی ہے خودابن مندہ نے بھی اس کو صحیح طریقہ پر عبدالرحمن خطمی کے تذکرہ میں لکھاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )