۔اشعری۔کنیت ان کی ابومالک ہے اوربعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ کنیت عمروکی ہے۔ان کا شماراہل شام میں ہے بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ مصر میں رہتے تھے۔یہ اصحاب سفینہ میں سے ہیں ان سے حضرت جابراورام الدردأ اورعبدالرحمن ابن غنم اورخالد بن ابی مریم نے رویت کی ہے ان کی حدیث اہل مدینہ سے مروی ہے۔ابن جریح نے ابن شہاب سے انھوں نے صفوان بن عبداللہ بن صفوان سے انھوں نے ام الدردأ سے انھوں نے کعب بن عاصم اشعری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاسفرمیں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ ان سے ابوالدردأ نے روایت کی ہےکنیت ان کی ابومالک ہے یہی ہیں جن سے عبدالرحمن بن غنم نے اوراہل شام نے روایت کی ہے اوربعض لوگوں نے کہاہے کہ ابومالک اورشخص ہیں مگرمیرے خیال میں ابومالک کانام کعب بن عاصم ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)