مازنی۔ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کاتذکرہ جعفرنے اشعری سے روایت کیا ہے۔یحییٰ بن یونس نے زید بن مریش نے انھوں نے یعقوب بن محمدسے انھوں نے کرامہ بنت حسین سے انھوں نے حارث بن عبداللہ بن کعب مازنی سے انھوں نے ابوعیاش سے انھوں نے جابربن عبداللہ سے انھوں نے کعب بن عیاض سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ایام قربانی کے درمیانی دنوں میں جمرہ کے پاس خطبہ پڑھتے ہوئے دیکھاتھایہ حدیث ہم سے اسمعیل بن علی وغیرہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعیسیٰ ترمذی سے روایت کرکے بیان کی ہے کہ وہ کہتےتھے ہم سے احمد بن منیع نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے حسن بن سوارنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے لیث بن سعد نے معاویہ بن صالح سے انھوں نے عبدالرحمن بن جبیربن نفیرسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے کعب بن عیاض سے روایت کرکے بیان کیاابوعمرنے کہاہے کہ کعب بن عیاض اشعری سے بھی حضرت جابرنے روایت کی ہے اوران سے بھی حضرت جابرروایت کرتے ہیں پس ممکن ہے کہ یہ دونوں ایک ہوں اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ دونوں کی حدیث کی سند بالکل ایک ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)