ابن مانع۔انہیں کا لقب کعب احبارہے۔کنیت ان کی ابواسحاق ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایاتھامگرآپ کو دیکھانہ تھاحضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اسلام لائے۔ابو ادریس خولانی نے ابومسلم جلسی معلم کعب الخیر سے روایت کی ہے کہ وہ کعب احبارکورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرنہ ہونے پرملامت کررہے تھےتو کعب نے کہاکہ میں حضرت ہی کی خدمت میں حاضرہونے کے ارادہ سے چلاتھامگرجب میں مقام ذاقرنات میں پہنچاتواس بت نے مجھ سے پوچھاکہ اے کعب تم کہاں جاتے ہومیں نے کہااس نبی کے پاس جاتاہوں اس نے کہابے شک وہ نبی تھےمگراب وہ زمین کےنیچے ہیں اس کے بعد مجھے ایک سوارملامیں نے اس سے پوچھا کہ کیاخبرہےاس نے کہامحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی اوراہل عرب مرتد ہوگئے اس کے بعد پوری حدیث ذکرکی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)