۔ان کاتذکرہ ابورزین عقیلی کی حدیث میں ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصر لکھاہے اورابوموسیٰ نے بھی ان کاتذکرہ لکھاہے اورکہاہے کہ طبرانی نے اورابوعبداللہ نے اورابونعیم نےان کا ذکرلکھاہےمگرکسی نے ان کی کوئی حدیث نہیں لکھی۔ہم سے حسن بن احمد نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے احمدبن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے سلیمان بن احمد نے بیان کیا وہ کہتے تھےاحمد بن زہیرتستری نےبیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے علی بن حسین بن اشکاب نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے اسحاق ادرق نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے سعیدبن عبیدنے علی بن ربیعہ سے انھوں نے کعب بن قطبہ سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ فرماتے تھے کہ میرے اوپر جھوٹ جوڑناایسانہیں ہے جیسا کسی اورپر جھوٹ جوڑناجو شخص میرے اوپر عمدا جھوٹ جوڑے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں سمجھ لے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)