غفاری۔کبارصحابہ سے ہیں۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کئی مرتبہ سردارلشکر بنایا یہی ہیں جن کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے سرزمین شام کے مقام ذات الاطلاح میں بھیجا تھا ان کے ساتھی وہاں شہید ہوگئےاوریہ زخمی ہوکربچ گئےقبیلہ ٔ قضاعہ کے لوگوں نے ان کو شہید کیاتھا یہ واقعہ ۸ھ ہجری کاہے یہ دولابی وغیرہ کا قول ہے اورابن اسحاق نے کہاہے کہ یہ اوران کے ساتھی دونوں اس لڑائی میں شہید ہوگئےتھے۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)