ہمدانی۔یامی۔یام ایک شاخ قبیلہ ہمدان کی ہے بعض لوگ ان کو کعب بن عمرکہتےہیں مگر پہلاہی قول زیادہ مشہور ہے نسب ان کااس طرح ہے کعب بن عمروبن حجدب بن معاویہ بن سعد بن حارث بن ذہل بن دول بن جشم بن حارث بن جشم بن حیوان بن نوف بن ہمدان۔یہ کعب طلحہ بن مصرف کے داداہیں۔کوفہ میں رہتےتھے۔صحابی ہیں ان کی ایک حدیث وہ ہے جوطلحہ بن مصرف نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کووضوکرتے دیکھا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ ان کے حال میں اختلاف ہے مگرصحیح یہی ہے جوبیان کیاگیا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)