بن قیس بن مالک بن کعب بن حارثہ بن دیناربن نجار۔انصاری بخاری۔بدرمیں شریک تھے۔ یہ ابن شہاب اورابن اسحاق اورابن کلبی کاقول ہے۔ابن کلبی نے کہاہے کہ ان کی شہادت غزوۂ خندق میں ہوئی واقدی نے بیان کیاہے کہ غزوہ خندق میں ان کو ضراربن خطاب نے قتل کیاتھا اورابن اسحاق نے کہاہے کہ غزوۂ خندق میں ایک نامعلوم تیر ان کے لگ گیاتھااسی سے یہ شہید ہوگئےاوربعض لوگوں کابیان ہے کہ نامعلوم تیرجس کےلگاتھاوہ امیہ بن ربیعہ بن صخردولی تھے جو بیرمعونہ کے واقعہ میں بچ گئےتھے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )