ہیں۔ان کے ہاتھ جنگ یمامہ میں کٹ گئےتھے۔عبدالکریم بن ابراہیم نے حرملہ بن یحییٰ سے انھوں نے ابن وہب سے انھوں نے عمروبن حارث سے انھوں نے بکربن سوادہ سے انھوں نے زیاد بن نافع سے انھوں نے کعب سے روایت کی ہے کہ نماز خوف۲؎ہردوٹکڑے کے لیے ایک رکعت ہےیہ ابن مندہ اورابونعیم کابیان ہے ابن مندہ نے عبدالکریم سے اسی طرح روایت کیاہے مگرصحیح یہ ہے کہ حسن بن قتیبہ نے حرملہ سے انھوں نے ابن وہب سے انھوں نےعمروسے انھوں نے بکربن سوادہ سے انھوں نے زیادسےانھوں نے ابوموسیٰ غافقی سے روایت کی ہے کہ جابر بن عبداللہ نے ان سے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائی کے دن نماز خوف پڑھی اورہر ٹکڑے نے ایک رکعت آپ کے ساتھ پڑھی۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎مطلب اس کایہ ہے کہ امام مسافرہواورقصرنمازپڑھے ورنہ اگرمقیم ہوتوہرٹکڑے کودورکعت ملیں گی۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)