۔ہمیں ابوموسیٰ نے اجازۃً خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوعلی مقری نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوعمرو بن ہمدان نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے حسن بن سفیان نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے داؤد بن رشید نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے عبدالملک بن محمد یعنی ابوالدردأ نے اوربروایت دیگرابوازرقأ نے علقمہ بن عبداللہ قریشی سنے انھوں نے قاسم بن محمد سے انھوں نے کہیل ازدی سے جو صحابی تھے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھےاحد میں جب لوگ بہت زخمی ہوئے تو ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیااوراس نے کہاکہ یارسول اللہ لوگ بہت زخمی ہوگئے ہیں آپ نےفرمایاکہ جاؤ راستہ میں کھڑے ہوجاؤجب کوئی زخمی تمھاری طرف سے گذرے تو بسم اللہ پڑھ کراس کے زخم میں لعاب دہن لگادواوریہ دعا پڑھو۔۱؎باسم ربناالحی الحمیدمن کل حدوحدیدوحجر تلیداللہم اشف لاشافی الاانتکہیل کہتےتھے کہ اس دعاکے پڑھ دینے سے زخم میں نہ پیپ پڑتی ہے نہ ورم پیداہوتاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
۱؎ترجمہ۔اپنے پروردگارزندہ تعریف والے کے نام کے ساتھ پناہ لیتاہوں ہردھاراورلوہے اورکہنہ پتھر سے یااللہ شفادے تیرے سواکوئی شفادینے والا نہیں۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)