ہیں مگر ان کی کوئی روایت معلوم نہیں۔ان کا ذکرایک حدیث میں جوہم سے بہت سے لوگوں نے اپنی سند کے ساتھ محمد بن اسمعیل سے روایت کرکے بیان کی وہ کہتےتھے ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہمیں سفیان نے عمروسے انھوں نے سالم بن ابی الجعد سے انھوں نے عبداللہ بن عمروسے روایت کرکے خبردی کہ وہ کہتےتھے کہ مال غنیمت پرایک شخص متعین تھے جن کولوگ کرکرہ کہتےتھے جب وہ مرے تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ وہ دوزخ میں جائےگا لوگوں نے جاکردیکھاتوایک عبا(مال غنیمت کی)انھوں نے چرائی تھی بخاری نے کہاہے کہ ابن سلامہ نے بھی ان کانام کرکرہ بیان کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )