۔حافظ ابومسعود نے ان کاذکرکیاہے اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ یزید بن ابی خالد سے انھوں نے زید جزری سے انھوں نے شرحبیل مدنی سے انھوں نے کلاب بن عبداللہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے ابوالہیثم بن تیہان نے کھاناپکایااور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی ہم بھی آپ کے ہمراہ تھےجب ہم لوگ کھاپی چکے توحضرت نےفرمایاکہ اس کابدلہ اپنے بھائی کودو ہم لوگوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ کیابدلہ دیں آپ نے فرمایااس کے لیے اللہ سے برکت کی دعا مانگو جب کوئی شخص کسی کے یہاں کھاناکھائےاوراس کا پانی پیے بعد اس کے اس کے لیے برکت کی دعامانگے تویہی اس کابدلہ ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)