کنیت ان کی ابوکبیرتھی۔جہنی ہیں۔ان کی حدیث ان کی اولاد سے مروی ہے۔عثیم بن کثیر بن کلیب جہنی نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ انھوں نے رسو ل خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ آپ عرفات سے بعد غروب آفتاب چلے تھےیہ کہتےتھےکہ میں وہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوااورمیں نےآپ سے اسلام کی بیعت کی اورمسلمان ہواحضرت نے مجھے حکم دیاکہ زمانہ کفرکے بال منڈواڈالو چنانچہ میں نے منڈواڈالے نیز اسی سند کے ساتھ انھوں نے بیان کیاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایابڑابھائی بمنزلہ باپ کے ہوتاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)