کنیت ان کی تھی۔ان سے ان کے بیٹے منفقہ نے روایت کی ہے ۔یحییٰ حمانی نے حارث بن مرہ حنفی سے انھوں نے کلیب بن منفعہ بن کلیب حنفی سے انھوں نے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے عرض کیایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کس کے ساتھ سلوگ کروں آپ نے فرمایااچھاگنواپنے باپ کے ساتھ اپنی بہن کے ساتھ اپنے بھائی کے ساتھ اوراپنےغلام یہ حق واجب ہےاوررحمت متواترہ ہے اس حدیث کوعبدالصمد بن عبد الوارث نے حارث بن مرہ اورضمضم بن عمروسے روایت کیاہےوہ دونوں کہتےتھےمیرےدادانے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاتھاکہ میں کس کےساتھ سلوک کروں الخ مگر یہ مرسل ہےاوراحمدبن مسلم نے حارث سے انھوں نے کلیب بن منفعہ سے انھوں نے سراج بن مجاعہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیرے دادا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گئےاس کے بعدانھوں نے اسی حدیث کو بیان کیاان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)