بن معاویہ بن خفاحہ بن عمروبن عقیل عقیلی اوربعض لوگ ان کو کلیب بن حزن کہتےہیں ابوعمرنے ایساہی بیان کیاہے اوران کی کتاب کے بعض نسخوں میں ان کا نام کلیب بن جرزلکھاہوا ہے۔ابوعمرنے روایت کی ہے کہ کلیب کہتےتھےکہ رسول خد اصلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فی سو بکری دوبکریاں زکوۃ کی لی تھیں۔اوریعلی بن اشدق نے ان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھےکہ جنت کو اپنی پوری کوشش کے ساتھ طلب کرواوردوزخ سے اپنی پوری کوشش کے ساتھ بھاگو۔دیکھو جنت کا طالب سوتانہیں ہے اور نہ دوزخ سے نفرت کرنے والاسوتاہے آگاہ ہوجاؤ جنت مصائب میں مخفی کردی گئی اوردوزخ نفسانی خواہشوں کے ساتھ آراستہ ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)