جری۔کنیت ان کی ابوعاصم تھی۔ان کاتذکرہ صحابہ میں کیاگیاہے۔سفیان ثوری نے عاصم بن کلیب سے انھوں نے اپنے والد سےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں ایک جنازہ کے ساتھ جس کے ہمراہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے چلامیں اس وقت بچہ تھامگرسمجھ دارتھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ اس بات کو دوست رکھتاہے کہ جب کوئی شخص عبادت کرے تو اس کو اچھی طرح اداکرے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےابوعمرنے بیان کیاہے کہ یہ کلیب اوران کے والد شہاب دونوں صحابی ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)