بن بشر۔بعض لوگ ان کو کلیب بن بشربن تمیم کہتےہیں ۔بنی حارث بن خزرج کے حلیف تھے۔احد میں اوراس کے بعد کے تمام غزوات میں شریک رہےاورجنگ یمامہ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہےمیں نے کتاب استیعاب کے بہت سے صحیح نسخوں میں ان کے دادا کا نام بشردیکھامگرامیرابونصرنے نسربیان کیاہےاورکہاہے کہ یہ کلیب تمیم بن نسر کے بیٹے ہیں قبیلہ بنی حارث سے ہیں اورواقدی نے کہاہے کہ یہ اس قبیلہ کے حلیف تھے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے ابن اسحاق نے بھی ایساہی بیان کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)