۔صحابی ہیں ان سے معاویہ بن قرہ نے روایت کی ہے ۔بصرہ میں رہتےتھے۔حماد بن یزید بن مسلم منقری نے معاویہ بن قرہ سے انھوں نے کہمس ہلالی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں مسلمان ہوکررسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیااورمیں نے آپ کو اسلام کی خبردی پھر ایک سال تک نہیں گیابعداس کے پھرگیااس وقت میراپیٹ پخچ گیاتھااورجسم لاغرہوگیاتھاآپ نے بہت غور سے مجھے دیکھامیں نے کہاکیاآپ مجھے نہیں پہچانتے میں کہمس ہلالی ہوں جو گذشتہ سال آپ کی خدمت میں آیاتھاآپ نے پوچھاکہ تمھاری یہ کیاحالت ہوگئی میں نے عرض کیاکہ آپ سے ملنے کے بعد پھرمیں نہ شب کو سویانہ دن کونہ کبھی روزہ ترک کیاآپ نے فرمایایہ تمھیں کس نے حکم دیاتھاکہ اپنی جا کوستاؤ سنو صرف رمضان کے روزہ رکھاکرواورہرماہ میں دودن روزہ رکھ لیاکرو میں نے کہاکچھ اورزیادہ اجازت دیجیے کیونک مجھے اس سے زیادہ طاقت ہےآپ نے فرمایاکہ اچھارمضان کے علاوہ ہرمہینہ میں تین روزہ رکھ لیاکرو۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)