ثقفی۔قبیلہ ثقیف کے ان سرداروں میں سے تھےجورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں محاصرۂ طائف سے لوٹنے کے بعد حاضرہوئےتھےیہ لوگ عروہ بن مسعود کو قتل کرچکے تھے۔یہ سب لوگ مشرف بہ اسلام ہوئےعثمان بن ابی العاص بھی انھیں میں سے تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ ابوعمرنے ردیف عین میں عبدیالیل کانام لکھاہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں حاضر ہوئےتھےاورکتاب کے حاشیہ پرلکھاہے کہ انھوں نے یہ روایت ابن اسحاق سے نقل کی ہے مگرصحیح یہی ہے کہ و کنانہ بن عبدیالیل تھے اس کو موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیاہے اور مداینی نے کہاہےکہ کنانہ بن عبدیالیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں قبیلۂ ثقیف کے وفد کے ساتھ آئےتھےوہ سب لوگ سواکنانہ کے مسلمان ہوگئے کنانہ نے کہاکہ کوئی قریشی شخص میرا وارث نہیں ہوسکتااس کے بعد وہ نجران چلے گئےاوروہاں سے روم گئےاوروہیں بحالت کفر انتقال کیا واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)