بن یربوع بن خرشہ بن سعد بن طریف بن جلان بن غنم بن یعصر بن سعد بن سعد بن قیس غیلان یہ ابن اسحاق کاقول ہے اورابن کلبی نے کہاہے کہ ان کانام کناربن حصین بن یربوع بن طریف بن خرشہ بن عبیدبن سعد بن عوف بن کعب بن جلان بن غنم بن غنی ہے کنیت ان کی ابومرثد تھی۔غنوی ہیں۔حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کے حلیف تھے۔اکابر صحابہ اورفضلا ئے صحابہ سے ہیں۔بدرمیں یہ اوران کے بیٹے مرثد دونوں شریک تھے۔ان سے واثلہ بن اسقع نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھےمیں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھےکہ قبروں کی پرنہ بیٹھو نہ قبروں کی طرف نماز پڑھو۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ ان کی وفات بعہد خلافت حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ۱۱ھ ہجری میں ہوئی اس وقت ان کی عمر۶۶سال کی تھی ہم انشأ اللہ تعالیٰ کنیت کے باب میں ان کا ذکراس سے زیاہ کریں گے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)