نے اورعلی بن سعید عسکری نے اورابن شاہین نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔احمد بن سیار نے ابوعباد بصری سے انھوں نے مفصل بن فضالہ قتبانی یعنی ابومعادیہ سے انھوں نے عیسیٰ بن ابراہیم سے انھوں نے سلمہ بن سلیمان جزری سے انھوں نے شدادبن سالم سے انھوں نے ابن کردوس سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجوشخص عیدین اورنصف شعبان کی شب میں شب بیداری کرےاس کا قلب نہ مرے گاجس دن کہ اورقلب مرجائیں گے اس حدیث کو یحییٰ بن بکیرنے فضل بن فضالہ سے روایت کیاہے اور انھوں نےبجائے شداد بن سالم کے مروان بن سالم کا نام بیان کیاہے اورحسن بن سفیان نے احمد بن سیارسے اس کو اسی طرح روایت کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے میں کہتاہوں کہ ابوموسیٰ نے یہ حدیث اس تذکرہ میں لکھی ہے اوراس کو کردوس ابن عمروکے تذکرہ سے علیحدہ کرکے بیان کیاہےمگرابونعیم نے یہ حدیث کردوس بن عمروکے تذکرہ میں لکھی ہے اس سے معلوم ہوتاہے کہ یہ دونوں ایک ہیں پھرنہیں معلوم کہ ابوموسیٰ نے ان کوکیسے دوسمجھ لیا۔ابونعیم نے ان دونوں کوایک قراردیاہےاورپہلے نام کا تذکرہ ہی نہیں لکھایہ نام بھی ایساہی ہے کہ بہت کم سننے میں آیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )