ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ یہ دوسرے شخص ہیں ابن شاہین نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔وہب بن جریرنے شعبہ سے انھوں نے عبدالملک بن میسرہ سے انھوں نے کردوس سے جو اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے روایت کی ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ مجلس ذکر میں بیٹھنامجھے چار غلاموں کے آزادکرنے سے بھی زیادہ محبوب ہے۔اس حدیث کوعلی بن معبد نے شعبہ سے انھوں نے عبدالملک سے انھوں نے کردوس صحابی سے روایت کیاہے اوریہ حدیث مرفوع نہیں بلکہ خود کردوس ہی کا قول ہے اوریہی صحیح ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )