اورحسن بن سفیان اورعبداللہ بن ابی داؤد نے ان کاتذکرہ صحابہ میں لکھاہے مگراورلوگوں نے ان کی مخالفت کی ہے۔ان سے ابووائل یعنی شفیق بن سلمہ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے جو کچھ اللہ عزوجل نے نازل کیاہے اس میں یہ بھی تھاکہ اللہ کسی بندہ کومصیبت میں مبتلاکرتاہےاور وہ چاہتاہےکہ اس کے فریاد کی آوازسنے ۔اورمروان بن سالم نے ابن کردوس بن عمروسے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجوشخص عیدین کی شب اورپندرھویں شعبان شب کو عبادت کرے اس کا قلب نہ مرے گاجب کہ اورسب کے قلب مرجائیں گے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )