نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے۔ابان بن یزید نے یحییٰ بن کثیرسے انھوں نے فرید سے انھوں نے ابوسلام سے انھوں نے کریب غلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامبارک ہو مبارک ہو پانچ چیزیں میزان اعمال میں کس قدروزنی اورزبان پر کس قدر ہلکی ہیں ایک شخص نے عرض کیاکہ یارسول اللہ وہ پانچ چیزیں کون سی ہیں آپ نے فرمایا سبحان اللہ اورالحمدللہ اورلاالہ الااللہ اوراوراللہ اکبر اورفرزند صالح جس کو خداموت دے دے اور اس کاوالد صبرکرے۔اس حدیث کودستوائی نے یحییٰ سے انھوں نے ابوسلام سے انھوں نے ابو امامہ سے روایت کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورانھوں نے کہاہے کہ ابوسلام دوتھے ایک ابوسلام کبیرجن کانام ممطوراحبشی تھااوروہ تابعین میں سے تھے دوسرے ابوسلام صغیر ان کا نام زیدتھاپس اس سند میں زید عن ابی سلام غلط ہے کیونکہ زید ہی کی کنیت ابوسلام ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )