۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھے۔ان کی حدیث کی سند میں کلام ہے۔ عتبہ بن قیس نے محمد بن اسحاق سے انھوں نے خالد بن جزی سے انھوں نے اپنے بھائی کریم بن جزی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خشاش ارض۱؎ کا مسئلہ پوچھنے کے لیےحاضرہواتھا۔اس حدیث کو ابن داؤد نے کثیر بن عبید سے انھوں نے بقیہ سے روایت کیاہے مگریہ غلط ہے اس حدیث کو بہت سے لوگوں نے محمد بن اسحاق سے انھوں نے عبدالکریم بصری سے انھوں نے حبان بن جزی سے انھوں نے اپنے بھائی خزیمہ بن جزی سے روایت کیاہے اوریہی صحیح ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
۱؎ یعنی حشرات ارض کے متعلق کہ ان کاکھاناحلال ہے یاحرام۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )