بن ہلال بن جریبہ بن عبدنہم بن حلیل بن حبیشہ بن سلول بن کعب بن عمروبن ربیعہ۔ ربیعہ کانام خزاعی۔کعبی ہیں۔یہی عمروبن لحی قبیلہ خزاعی کے جدامجدہیں۔زہری نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہےاورعروہ نے ان کو کرزبن جہیش لکھاہے یہ کرزفتح مکہ میں اسلام لائے تھےاور بڑی عمر پائی تھی۔یہی ہیں جنھوں نے حرم کی نشانیاں حضرت معاویہ کی خلافت میں جبکہ مروان بن حکم مدینہ کا حاکم تھا قائم کی تھیں۔ہمیں ابواسحاق یعنی ابراہیم اورابومحمد یعنی عبدالعزیزنے خبردی وہ کہتےتھےہمیں ابوطاہریعنی برکات بن ابراہیم بن طاہرعشوعی وغیرہمانے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوالقاسم یعنی حافظ علی بن حسن نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوالفضل یعنی محمد بن علی سہلکی بسطامی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوبکرحیری نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوعتبہ یعنی احمد بن فرج نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے بقیہ نےبیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے اوزاعی نے عبدالواحد بن قیس سے انھوں نے عروہ بن زبیرسے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سےکرزبن علقمہ خزاعی نے بیان کیاوہ کہتےتھےایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں آیااوراس نے پوچھاکہ اسلام کی انتہا بھی ہوگی آپ نے فرمایاہاں اللہ جس عرب یاعجم کے ساتھ بھلائی کرناچاہےگااس کواسلام سے مشرف فرمائےگااس کے بعد فتنے پیداہونگے کہ ایک دوسرے کی گردن مارےگاپس اس وقت سب سے بہتروہ ہوگاجوپہاڑکے کسی درہ میں جاکربیٹھ جائےاوراپنے پروردگارسے ڈرےاوراس سے کسی آدمی کوضرر نہ پہنچے۔یہ کرزوہی ہیں جنھوں نے شب غار میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاتعاقب کیا تھامگرجب انھوں نے غارکے منہ پرلکڑی کاجالادیکھاتوکہاکہ یہیں سے نشان گم ہوگیاہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرکودیکھ کرکہاتھاکہ یہ قدم اسی قدم سے نکلاہے جس کانشان مقام ابراہیم میں ہے ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )