۔ان کانسب نہیں بیان کیاگیا۔ابوحاتم اورحضرمی وغیرہ نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔اسحاق بن منصور نے نافع سے انھوں نے عبداللہ ابن بدیل سے انھوں نے بنت کرزتمیمی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کومدینہ کے اس پہاڑ پرکھڑے ہوئے دیکھاآپ کے پیچھے دوصفیں تھیں جنھوں نے پورے پہاڑ کو بھرلیاتھایہ ابن مندہ کاقول ہے اورابونعیم نے کریز سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کواس پہاڑ کے پیچھے حدیبیہ کے دن دیکھاتھاآپ کے پیچھے دوصفیں تھیں یہی صحیح معلوم ہوتاہے۔ ہمیں یحییٰ بن محمودنے اجازۃً اپنی سند کے ساتھ ابن ابی عاصم سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے محمدبن مسلم بن وارہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے موسیٰ بن مسعود نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہمیں نافع بن عمرنے عبداللہ بن بدیل سے یا ان کے چچاسے انھوں نے بنت کرزسے انھوں نے اپنے والد سے روایت کرکے خبردی کہ وہ کہتےتھے میں نے حدیبیہ کے پہاڑپرچڑھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ پہاڑ کے پیچھےاپنے اصحاب کے ساتھ نمازپڑھ رہے تھےآپ کے پیچھے دوصفیں مقتدیوں کی تھیں جنھوں نے اس میدان کویعنی وادی حدیبیہ کوبھرلیاتھااس روایت سےبھی ابونعیم کےقول کی تائید ہوتی ہے اورابوعمرنے بیان کیاہے کہ کرزکہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوامیں نے آپ کو پہاڑ پر نمازپڑھتےہوئے دیکھا۔ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی ہے میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ وہی کرز ہیں جن سے عبداللہ بن ولید نے روایت کی ہے یاکوئی اورہیں۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )