۔بیان کیاجاتاہے کہ یہ حضرت عباس کے بیٹے ہیں جن کا ذکر اوپر ہوچکاان سے ان کے بیٹے جعفرنے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب فرض نمازپڑھ چکتے اوراس کے بعد کچھ نوافل پڑھنا چاہتےتھےتوبائیں طرف ہٹ جاتے تھےاورجس قدر جی چاہتاتھاپڑھتےتھے اوراپنے اصحاب کو بھی آپ نے حکم دیاتھاکہ بائیں طرف ہٹ جایاکریں داہنی طرف نہ ہٹاکریں ان کاتذکر ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )