۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی ہیں ۱۰ھ ہجری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چند ماہ پہلے پیداہوئےتھے کنیت ان کی ابوتمام ہے ان کی والدہ ایک رومی کنیزتھیں اوربقول بعض ان کی والد ہ کانام حمیریہ تھا۔بڑے فقیہ اورفاضل تھے۔ان سے عبدالرحمن اعرج نے اورابن شہاب نے روایت کی ہے۔یزید بن ابی زیاد نے عباس بن کثیربن عباس سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم۱؎ مجھ سے اورعبداللہ وعبیداللہ وقثم کو جمع کرتے تھےاوراپنا ہاتھ ہماری طرف بڑھاتے تھے اورفرماتے تھے جو شخص سب سے پہلے میرے پاس پہنچ جائےگااس کو فلاں چیز ملے گی۔انھوں نے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ان کا تذکرہ تینوں نےلکھاہے مگراس میں کلام ہے کیونکہ جو شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چند ماہ پہلے پیداہواوہ ایساکیونکرہوسکتاہے کہ حضرت اس کو بلائیں اوروہ چلاآئے واللہ اعلم۔
۱؎ جس طرح لوگ لڑکوں کوپیار میں کھلاتے ہیں اسی حالت کا ذکرہے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )