۔عبدان نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے قیتبہ نے لیث سے انھوں نےمعاویہ بن صاع سے انھوں نے ابوالزاہر سے انھوں نے کثیر بن مرہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نےکہارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاسلطان زمین میں خداکاسایہ ہےکہ ہر مظلوم اس کےسایہ میں پناہ لیتاہے لہذا اگروہ عدل کرے گاتواس کو ثواب ملے گااوررعیت پر اس کاشکرواجب ہے اوراگروہ ظلم کرے گاتو اس پر گناہ ہوگااوررعیت کو صبرکرنا چاہیے جب بادشاہ لوگ ظلم کرتے ہیں تو زمین میں قحط پڑجاتا ہے اورجب زکوۃ بند ہوجاتی ہے تومویشی ہلاک ہوجاتے ہیں اورجب زنا علانیّہ ہنے لگتی ہےتو فقرو مسکنت کاغلبہ ہوجاتاہےاورجب بدعہدی کی جاتی ہے تو دشمن کا غلبہ ہوجاتاہے ان کا تذکرہ ابوموسی نے لکھاہے اورکہاہے کہ یہ حدیث مرسل ہے کثیر کوابوموسیٰ کے سوااورکسی نے صحابہ میں ذکرنہیں کیا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )