۔حکم بن رفیدنے روایت کی ہے کہ مجھ سے میرے والد نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداعبادبن عمروبن شیبان سے انھوں نے کثیر بن سعد عبدی سے جوقبیلہ ٔ بنی عبداللہ بن غطفان سے تھےروایت کرکے بیان کیاکہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئےتھے اور آ پ نے ان کوایک زمین عمیق نامی جوملک شام کے مقام بیت جبرین میں تھی دی تھی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )