۔علی بن عبدالعزیزنے حجاج بن منہال سے انھوں نے حماد بن سلمہ سے انھوں نے ابوجعفرخطمی سے انھوں نے محمد بن کعب سے انھوں نے عمارہ بن خزیمہ سے انھوں نے کثیربن سائب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے کہ ہم لوگ حنین میں (بحالت کفرجنگ میں گرفتارہوگئے اور)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی سامنے پیش کیے گئےپس جس قدر لوگ بالغ تھے وہ قتل کردیے گئےاورنابالغ چھوڑ دیے گئے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےاورابومسلم کجی نے حجاج سے اپنی سند کے ساتھ روایت کیاہے کہ یہ واقعہ جنگ قریظہ کاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ حنین میں تو کوئی بھی قتل نہیں کیاگیانہ بالغ نہ نابالغ۔میں کہتاہوں کہ یہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )