بن معدیکرب ۔کندی ۔ان کا شماربنی جمح میں ہے کنیت ان کی ابوعبداللہ تھی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوچکے تھےزبیدبن صلت کے بھائی ہیں۔ان کا نام قلیل تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام کثیررکھا۔عبیداللہ بن عمربن نافع نے ابن عمرسے روایت کی ہے کہ کثیربن صلت کانام پہلے قلیل تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےان کا نام کثیررکھااورمطیع بن اسود کا نام عاصی تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطیع رکھااورام عاصم خواہر حضرت عمرکانام عاصیہ تھا۔رسول خدانے ان کانام جمیلہ رکھااچھےنام سے فال نیک لیتےتھے۔کثیر نے حضرت ابوبکر و عمروعثمان وزید بن ثابت سے روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )