سلمی۔بنی اسد کے حلیف تھےاوربعض لوگوں کابیان ہے کہ بنی عبد شمس کے حلیف تھے اوربنی اسد بھی بنی عبدشمس کے حلیف تھے۔غزوۂ بدرمیں شریک تھے یہ ابن اسحاق کا قول ہے زیاد نے اس کو روایت کیاہے اورانھوں نے کہاہے کہ غزوۂ بدر میں ان کے دونوں بھائی سالک اور ثقف بھی شریک تھے ان کاتذکرہ ابوعمرنے کیاہےاورکہاہے کہ سوااس روایت کے اورکسی روایت میں میں نے کثیر کانام نہیں دیکھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )