۔یہ کثیربیٹے ابوکثیر کے ہیں ۔صحابی ہیں۔ان کا شماراہل مصرمیں ہے۔ابن وہب نے حیوۃ بن شریح سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے عقبہ بن مسلم سے پوچھاکہ کیاآگ کی پکی ہوئی چیز کے کھانے سے وضوکرناپڑتاہےانھوں نے کہاکہ کثیرجو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے کہتےکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھےہم سب لوگوں کے لیے کھانالایاگیااورہم نے کھایااس کے بعد نماز کی تکبیرہوئی پھرہم نے نماز پڑھی اوروضونہیں کیاان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمگرابن مندہ اورابونعیم نے ان کو کثیر بن ابی کثیر بیان کیاہےاورابوعمرنے ان کوکثیرازدی لکھاہے۔یہ کوئی اختلاف نہیں ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )